vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت:پہلےخلائی مشن کیلئےخلابازوں کے ناموں کااعلان

0

بھارت نے اپنے پہلے خلائی مشن ’گگنیان‘ کیلئے چار خلابازوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔یہ خلائی مشن اگلے سال اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔مشن کا مقصد خلابازوں کو 400 کلومیٹر کے مدار میں بھیجنا اور تین دن کے بعد انہیں واپس لانا ہے۔بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ ان چاروں افراد کا انتخاب بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کے ایک گروپ میں سے کیا گیا ہے اور شارٹ لسٹ ہونے سے پہلے اُن کے جسمانی اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ان افراد نے روس میں خلابازی کی 13 ماہ کی سخت تربیت حاصل کی ہے۔گگنیان پروجیکٹ 90 ارب بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.