vosa.tv
Voice of South Asia!

چوہے نے لنکن ائیر لائن انتظامیہ کے دوڑیں لگوادیں

0

سری لنکا کی قومی ایئر لائن کے ایک طیارے میں پرواز کے دوران چوہا نظر آنے کے بعد طیارے میں بھگدڑ مچ گئی۔طیارے میں چوہا دیکھے جانے کے بعد اسے پکڑنے کی کوشش کی اور طیارے کو 3 روز تک گراؤند کرنا پڑا جس سے کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہوا۔طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز ایئر بس اے 330 لاہور سے روانہ ہوئی۔طیارے کے عملے نے بھی چوہے کو تلاش کرنے کی کوششیں کیں تاکہ یقینی بنایا جاسکے اس نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ ڈالی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔طیارے میں چوہے کی موجودگی اس لیے بھی تشویش کا باعث تھی کہ وہ تاریں کتر کر اور آلات کو نقصان پہنچا کر طیارے کو خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ایئر لائن کے عہدے دار کے مطابق چوہا ڈھونڈنے میں تین روز لگے اور وہ مرا ہوا ملا جس کے بعد طیارے کو پرواز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.