vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی صدر جوبائیڈن تنقید کی زد میں آگئے

0

امریکی صدر جوبائیڈن کو غزہ میں جنگ سے متعلق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے آئس کریم کھانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔جوبائیڈن نے نیویارک  میں ایک آئس کریم شاپ کا دورہ کیا  اور ساتھ ہی وہاں صحافیوں سے اسرائیل غزہ جنگ بندی کے امکان سے متعلق سوالات کے جواب دے رہے  تھے ۔جوبائیڈن کہتے ہیں کہ ’مجھے امید ہے کہ ہفتے کے آخر تک جنگ بندی پر فیصلہ ہوجائے گا،   امریکی صدر نے کہا کہ  انھیں ان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی کا امکان ہے۔آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی پر بات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جوبائیڈن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’نسل کشی کرنے والے جوبائیڈن آئس کریم کھا رہے ہیں جبکہ اسرائیل نے 14ہزار بچوں کا قتل کردیا ہے۔آئس کریم واقعی اس بات کو ظاہر کررہی ہے کہ مغربی دنیا نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کر کتنا سنجیدہ لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.