vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکس فائلنگ کی تیاری،شہری حکومت کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں

0

نیو یارک میئر ایرک ایڈمز،شعبہ صحت اور اسپتالوں  نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹیکس فائلنگ کی مفت سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ شہری اگر چاہیں تو اس سہولت کو ورچوئل طریقے سے بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔یہ اقدام نیویارک سٹی  کے ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن  نے اٹھایا ہے۔مفت ٹیکس فائلنگ کی سہولت نیویار ک کے ایسے شہریوں کو  دستیاب ہوگی جن کی فیملی کی سالانہ85 ہزار ڈالریا اس سے کم کماتے ہیں، ایسے افراد جن کی انفرادی حیثیت میں سالانہ آمدنی59 ہزار ڈالریا اس سے کچھ کم ہو،ان کے لیے این وائے سی ہیلتھ اور ان سے منسلک اسپتالوں میں ہسپانوی،  چینی،بنگالی زبانوں سمیت ورچوئل ٹیکس پری پریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میئر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر شہر کی بہتری اور اسے بہتر رہائش کے قابل بنانے کے لیےکام کررہے ہیں،ہم چاہتے ہیں  ورکنگ کلاس نیویارکرز کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں جس کے لیے شہر کے  تمام پانچوں بوروز میں این وائے سی ہیلتھ اور ان سے منسلک اسپتالوں میں ٹیکس فائلنگ کی مفت سہولت فراہم کردی ہےتاکہ ٹیکس فائلنگ میں ان کی جیب سے کوئی مزید رقم خرچ نہ اور  ٹیکس سیزن میں انھیں ان کا جائز حصہ بھی مل سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.