vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی کریڈٹ ایجنسیاں نیویارک سٹی کی معاشی پالیسیوں کی معترف

0

کریڈٹ ریٹنگ کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی چار بڑی ایجنسیوں نے معاشی اہداف کے حصول کے لیے نیویارک  شہر کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کی موثر پالیسیوں کا اعتراف کرلیا۔بین الاقوامی سطح کی چار بڑی کریڈٹ ریٹنگ  ایجنسیوں موڈیز انویسٹر سروسز،فیچ ریٹنگز،ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور کیرول بونڈ ریٹنگ ایجنسی نے میئر نیویارک  ایرک ایڈمز کی بہتر معاشی پالیسیوں کی تصدیق کردی۔میئر ایرک ایڈمز نے عالمی ریٹنگ ایجنسیوں سے تصدیق اس بات  کی طرف واضح اشارہ ہے کہ شہری کی معاشی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے اور یہ سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزاء ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے شہری حکومت کو اسکول،سڑکیں،گلیوں اور پارکس کی نہ صرف مرمت بلکہ تعمیر میں بھی مدد ملے گی۔میئر نےکہا کہ ان چاروں ایجنسیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شہری انتظامیہ درست سمت میں معاشی  فیصلے کررہی ہے،امید ہے کہ نیویارک کے شہریوں  کے لیے آنے والا کل زیادہ بہتر ہوگا۔ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ نئی  پالیسی  کے تحت تارکینِ وطن پر اخراجات میں کمی سے  غیر متوقع معاشی بحالی ہوئی اور معاشی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملی،صرف یہی نہیں بلکہ ہم نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ نیویارک شہر ایک بار معاشی بحالی کی طرف گامزن ہے اور کاروبار ایک بار پھر بحال ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.