vosa.tv
Voice of South Asia!

بائیڈن اور ٹرمپ ریاست مشی گن کے پرائمری مقابلوں میں کامیاب

0

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن کے ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پرائمری مقابلے جیت لیے ہیں جس سے اس بات کا امکان مزید بڑھ گیا ہے کہ اس سال نومبر کے صدارتی انتخاب میں دونوں ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گے۔بائیڈن نے منی سوٹا کے نمائندے ڈین فلپس کو شکست دی جو ڈیمو کریٹک پرائمری میں ان کے ایک اہم حریف رہ گئے تھے۔ٹرمپ کو ری پبلکن پرائمری مقابلوں میں سبقت کے باوجود ایسے ووٹرز کی مزاحمت کا سامنا ہے جو اُن کی واحد حریف نکی ہیلی کی حمایت کر رہے ہیں۔دوسری جانب غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے مشی گن میں صدر بائیڈن کو ایسے غیر وابستہ ووٹرز کا سامنا ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں اُن کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔ مشی گن میں ایسے ان کمٹڈووٹرز کی تعداد 10 ہزار ہے۔مشی گن کے بیلٹ پیپر پر ووٹر درج امیدواروں میں سے کسی ایک کو ووٹ دے سکتے ہیں یا ان کمٹڈآپشن کو پُر کر سکتے ہیں۔ان کمیٹڈ سے مراد یہ ہے کہ ووٹر پارٹی ووٹ کا استعمال تو کر رہا ہے لیکن کسی اُمیدوار کو ووٹ نہیں دے رہا۔ ٹرمپ نے 2016 کے الیکشن میں مشی گن میں 10 ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔مشی گن سے قبل ٹرمپ نارتھ کیرولائنا، آئیوا، نیو ہیمپشر اور یو ایس ورجن آئی لینڈز سے پرائمری انتخابات جیت چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.