vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کے حوالے سے بگ فائیو کا آغاز

0

سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کے حوالے سے بڑی نمائش بگ فائیو کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر کی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ ہیوی مشینری بھی نمائش میں رکھی گئی ہے۔دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب،پاکستان، امریکہ،برطانیہ، چائنہ، اٹلی،فرانس اور ترکی سمیت 47 ممالک کی تعمیراتی سازوسامان بنانے والی 13 سو کمپنیوں کی جانب سٹال لگائے گئے ہیں جن پر 20 ہزار سے زائد تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والی اشیاء رکھی گئی ہیں اسکے علاوہ مختلف کانفرنسز اور ورکشاپ کا ابھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ماہرین کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جدید طرز تعمیر کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں نمائش میں شریک مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بگ فائیو سعودی عرب کی ایک بڑی نمائش ہے جسکی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں اور تعمیراتی شعبے میں نئی جدت کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں جس سے کاروباری معاملات کو بھی بہتر انداز سے تقویت ملتی ہے اس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.