vosa.tv
Voice of South Asia!

چہرے کے درد میں مبتلا شہری کے معائنے نے حیران کردیا

0

امریکی ریاست فلوریڈا  کے ایک امریکی شہری کو چہرے میں شدید درد محسوس ہوا جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس بھاگا تاہم اس وقت اسے زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اسے بتایا گیا کہ اس کی ناک میں درجنوں کیڑے پل رہے ہیں اور اسے اندر سے کھا رہے ہیں۔ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو اچانک ایسا محسوس ہوا جیسے اس کا پورا چہری جل رہا ہو۔ اگرچہ شہری میں پہلی بار علامات اکتوبر میں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے سنگین صورت اختیار کرلی تھی۔امریکی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند گھنٹوں کے دوران ہی میرے چہرے پر سوجن آگئی اور میرے ہونٹ اتنے پھول گئے کہ میں مشکل سے بات کر سکتا تھا۔ میں باتھ روم جانے کے لیے بھی نہیں اٹھ سکتا تھا کیونکہ جب بھی کھڑا ہوتا، ناک سے خون بہتا۔شہری نے فوری طور پر کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔جب ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ کیا تو وہ ششدر رہ گئے۔ انہوں کیمرے کی مدد سے شہری کی ناک کا معائنہ کیا   تو  دیکھا  کہ  وہاں درجنوں کیڑے  پل رہے ہیں جو ان کی آنکھ اور دماغ کے بالکل قریب  اندرونی حصے کھا رہے تھے۔ڈاکٹر نے کیڑوں کو نکالنے کے لیے پہلے  سکشن کا استعمال کیا لیکن کیڑے بڑے ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے کیڑوں کو ایک ایک کر کے ناک سے نکالا۔ امریکی شہری ناک سے 150 زندہ کیڑے نکالے جانے کے بعد اب کافی سکون میں ہے اور بغیر کسی تکلیف کے سانس لے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.