vosa.tv
Voice of South Asia!

بی جے پی کی شکست پر پاکستان زندہ باد کے نعرے

0

بھارت کے راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی لیڈر نصیر حسین کی جیت کا جشن منانے کے دوران کانگریس کارکنوں نے اسمبلی کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاڈالے۔ بنگلورو پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔کانگریس نے کرناٹک میں راجیہ سبھا کی 4 میں سے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کارکنوں کی جانب سےپاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا الزام بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے عائد کیا گیا ہے جسے کانگریس کی جانب سے جھوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔نتائج کے اعلان کے فورا بعد بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے نصیرحسین کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کانگریس کارکنوں کی ایک ویڈیو شیئر کی اور الزام عائد کیا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔ کانگریس لیڈر نصیر حسین نے کہا کہ انہوں نے صرف نصیر حسین زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، نصیر خان زندہ باد اور نصیر صاحب زندہ بادجیسے نعرے سُنے ہیں ۔میڈیاپرجو کچھ دکھایا گیا وہ میں نے نہیں سنا۔ اگر میں نے یہ سنا ہوتا تو اعتراض کرتا، بیان کی مذمت اور ان کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.