شاہ رخ خان اور سوہانا کی نئی فلم کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نئی فلم کی تازہ تفصیلات سامنے آگئیں۔فلم کا نام کنگ رکھا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2024 سے ہوگا۔فلم کو نامور ڈائریکٹر سجوئے گھوش بنارہے ہیں جبکہ ایکشن مناظر کیلئے انہیں سدھارتھ آنند کی معاونت حاصل رہے گی۔سجوئے گھوش، سدھارتھ آنند اور شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں۔فلم میں عالمی معیار کے ایکشن مناظر کیلئے سدھارتھ آنند کی مدد حاصل کی گئی ہے اور اس کیلئے منت میں شاہ رخ خان اور سوہانا کی ٹریننگ کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔کنگ کیلئے دیگر کاسٹ کا انتخاب بھی جلد کیا جائے گا اور ڈائریکٹر اسے شاہ رخ خان کی 2025 کی ایک میگا ایکشن فلم بنانا چاہتے ہیں۔