vosa.tv
Voice of South Asia!

رمضان میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہنے کی صورت میں جنگ پھیلنے کا خدشہ

0

اردن کے شاہ عبداللہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں رمضان میں بھی جنگ بندی نہ کی توجنگ کا دائرہ علاقے کی سطح پر پھیل جائے گا۔شاہ عبداللہ کا یہ  تازہ بیان غزہ میں تقریباً پانچ ماہ کی جنگ میں 30 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے تناظر میں آیا ہے۔ شاہ عبداللہ کے اس بیان سے پہلے ان کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا اگر اسرائیل نےمسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران بھی غزہ میں جنگ جاری رکھی اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا گیا تو یہ جنگ علاقے بھر میں پھیل جانے کا خطرہ ہو گا۔دوسری جانب اسرائیل نے انتباہ کر رکھا ہے کہ اگر ایرانی حمایت یافتہ حماس نے رمضان سے قبل اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کیے تو رمضان میں بھی جنگ جاری رہے گی۔ نیز جنگ 14 لاکھ پناہ گزینوں کا مرکز بن چکے رفح شہر میں بھی منتقل کر دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.