vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیٹی نے امریکہ سے درآمد شدہ چاولوں کو زہریلا قراردیدیا

0

کیریبین ملک ہیٹی کو برآمد کیے جانے والے امریکی چاولوں کو زہریلا قرار دیا گیا ہے، مذکورہ چاولوں میں موجود سنکھیا اور کیڈمیم کی مقدار کینسر اور امراض قلب کے خطرات کو بڑھا سکتی ہیں۔مشی گن یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہیٹی کو امریکی چاول کی برآمدات جو ملک کے اہم غذائی اجزاء کی سپلائی کا بڑا حصہ ہیں میں سنکھیا اور کیڈمیم کی غیر صحت بخش سطح پائی گئی ہے۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی چاولوں میں موجود سنکھیا اور کیڈمیم کی سطح انتہائی غیر تسلی بخش ہے، ان دھاتوں کی وجہ سے کینسر اور دل کی بیماری کے خطرات میں اضافے کا خدشہ ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ آرسینک اور کیڈمیم کی مقدار درآمد شدہ چاولوں میں ہیٹی میں پیدا کی جانے والی مصنوعات کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ تھیں، چاولوں کےدرآمدی سیمپلز حدود سے تجاوز کرگئے تھے۔مذکورہ چاولوں کے تقریباً تمام سیمپلز میں ان دھاتوں کی مقدار بچوں کے استعمال کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظور کردہ سفارشات سے بہت زیادہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.