vosa.tv
Voice of South Asia!

احتجاج کے دوران ایک اور کسان جان سے گیا

0

پنجاب اور ہریانہ سرحد پر کسانوں کے دہلی چلو مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کے دوران ایک اور کسانچل بسا، احتجاج کے دوران  اب تک 5 مظاہرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کسان رہنماؤں اور حکومت کے مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا جس کے بعد پنجاب ہریانہ سرحد پر کسانوں کےدہلی چلو مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کے دوران ایک اور کسان کی موت  ہو گئی ہے۔سکھ کسان 62 سالہ درشن سنگھ خانوری بارڈر پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔ دہلی چلو مارچ کے دوران اب تک 5 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے میں ناکامی پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے جب کہ سمیوکت کسان مورچہ نے 21 سالہ شوبھ کرن سنگھ کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔دوسری جانب مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو مہرہ بنا کر بھارت کے7 اضلاع میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.