چین دنیا کی بڑی معشیت بننے کی جانب گامزن
امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 2040 تک چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن جائے گا جبکہ سعودی عرب دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔گولڈمین ساکس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2040 میں سعودی عرب کی متوقع جی ڈی پی 2.4 ٹریلین ڈالر جبکہ آبادی ساڑے چار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2040 میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑ کر 34.1 ٹریلین ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن جائے گا ہےجبکہ امریکا کی جی ڈی پی اس وقت تک 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکے گی۔ عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 3.1 فیصد پر برقرار رہے گی جبکہ آئندہ سال اس میں 3.2 فیصد تک مستحکم رہے گی۔امریکی بینک نے ایشیا کی بڑی معیشتوں کے حوالے سے کہا کہ آنے والے برسوں میں یہ ممالک دنیا کے امیر ترین ممالک کے ہم پلہ ہوں گے۔اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں بھی توقع ظاہر کی گئی تھی کہ 2030 تک 16 ایشیائی ممالک دنیا کے نمایاں ترین معیشتوں میں شامل ہوں گے۔گولڈمین ساکس کی رپورٹ 2050 میں دنیا کی 6 بڑی معیشتوں کے بارے میں بتایا گیا ان میں امریکا اور جرمنی کے علاوہ چین، بھارت ، انڈونیشیا اور جاپان شامل ہیں۔