امریکہ اور برطانوی جنگی طیاروں کی یمن میں مقررکردہ ہداف پر بمباری
یمن میں 8 مقامات پر حوثیوں کے 18 ٹھکانوں کو امریکا اور برطانیہ کی جانب سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران کی جانب سے یمن پر تازہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی و برطانوی حملے یمن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے حمایتی ہیں۔ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا و برطانیہ غزہ جنگ روکنے کے بجائے اس ملک پر حملہ کر رہے ہیں جو غزہ جنگ رکوانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ غاصب مجرم ریاست کے تحفظ اور ناجائز مفادات کو بین الاقوامی امن وسلامتی سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔