vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی مال بردار ٹرین بغیر ڈرائیور6اسٹیشن عبور کرگئی

0

مال بردار ٹرین بغیر ڈرائیور کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی، حیران کن طور پر ریل گاڑی کسی حادثے سے محفوظ رہی۔بھارت میں کٹھوعا سے پٹھان کوٹ کی طرف جانے والی مال بردار ٹرین بغیر لوکو پائلٹ کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پٹریوں پر دورتی رہی۔مال بردار ٹرین کٹھوعہ اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی، اسی دوران پٹھان کوٹ کی طرف ڈھلوان کی وجہ سے ٹرین اس سمت میں تیزی سے جانے لگی جبکہ اس میں ڈرائیور بھی موجود نہیں تھا۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔جموں ڈویژنل ٹریفک منیج نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں ایک خطرناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مال بردار ٹرین، جسے جموں و کشمیر کے کٹھوعا اسٹیشن پر روکا گیا تھا، بغیر کسی لوکو پائلٹ کے پٹھان کوٹ کی طرف چلنے لگی۔بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرین کو آخرکار ریلوے حکام کی جانب سے بھرپور کوششوں کے بعد پنجاب کے علاقے مکیران میں میں روک دیا گیا۔خیال رہے کہ اس خوفناک واقعے میں خوش قسمتی سے کسی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں اور حکام بروقت ٹرین کو روکنے میں کامیاب رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.