vosa.tv
Voice of South Asia!

متحدہ عرب امارات کی مصری شہر میں35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

0

متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان بحیرہ روم کے پریمیم شہر راس الحکمہ میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا۔مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اعلان کیا ہے شمال مغربی ساحل پر واقع راس الحکمہ قصبے کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 35 بلین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری کی مد میں پیشگی 15 ارب ڈالر ادا کرے گا جب کہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک کی جدید تاریخ میں شہری ترقیاتی منصوبے میں سب سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہے جو مصر کی حکومت اور ADQ کی قیادت میں اماراتی کنسورشیم کے درمیان شراکت داری ہے۔راس الحکمہ علاقے کے رہائشیوں کی قسمت کے بارے میں مصری وزیراعظم نے کہا کہ انہیں مالی معاوضہ دیکر دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.