vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی وزیر اعظم  مودی نے طویل کیبل برج سدرشن سیتو کا افتتاح کردیا

0

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سب سے طویل کیبل برج سدرشن سیتو  کا افتتاح کر دیا۔بھارت کا  سب سے طویل کیبل برج  سدرشن سیتو تقریباً 2.32 کلومیٹر لمبا ہے، جو اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا کو جوڑتا ہے۔ سدرشن سیتو کے دونوں طرف ایک فٹ پاتھ بھی ہے جسے بھگوت گیتا کے شلوک اور بھگوان کرشن کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ فٹ پاتھ کے اوپری حصے پر سولر پینل بھی لگائے گئے ہیں جو ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ مودی گجرات کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا بھی  افتتاح کریں گے۔ یہ ایمس راجکوٹ میں ہے۔ اس کے ساتھ وہ پنجاب کے بھٹنڈہ، اتر پردیش کے رائے بریلی، مغربی بنگال کی کلیانی اور آندھرا پردیش کے منگلاگیری میں چار دیگر ایمس کو بھی ورچوئل میڈیم کے ذریعے وقف کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.