vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی کسانوں نے دہلی کی طرف  مارچ ملتوی کردیا

0

دہلی کی طرف کسانوں کا مارچ 29 فروری تک  کے لئے ملتوی کر دیا گیا جبکہ  ہریانہ میں انٹرنیٹ پر پابندی ہٹا دی  گئی۔پنجاب کے کسان اپنے مطالبات بشمول ایم ایس پی پر گارنٹی قانون اور دیگر مطالبات کے لیے 13 فروری سے شمبھو بارڈر پر جمع ہیں۔وہ دہلی کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ہریانہ حکومت کی ناکہ بندی کے سامنے ایسا نہ کر سکے۔ کسانوں نے دہلی مارچ کا فیصلہ 29 فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کسانوں نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ اپنے گھر واپس نہیں جائیں گے۔ کسان تنظیمیں آج کسانوں کو ڈبلیو ٹی او کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ ماہرین آکر کسانوں کو سمجھائیں گے کہ ڈبلیو ٹی او کے معاہدے میں رہنا ہمیں کس طرح نقصان پہنچا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہریانہ کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ کسانوں کی تحریک کی وجہ سے 11 فروری سے امبالہ، حصار، کروکشیتر، کیتھل، حصار، فتح آباد، سرسا اور جند میں موبائل انٹرنیٹ بند تھا۔ یہاں دہلی میں سنگھو اور ٹکری باڈرکو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.