vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان:سابق کمشنر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرنڈر کردیا

0

تحریک انصاف کے بہکانے پر انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ قرار دیا اور چیف جسٹس کا بھی نام لیا

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنی پریس کانفرنس سے متعلق تحریری بیان الیکشن کمیشن میں جمع  کرادیا، بیان میں کہا گیا تحریک انصاف کے بہکانے پر انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ قرار دیا اور چیف جسٹس کا بھی نام لیا۔ سابق کمشنر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے معافی بھی مانگ لی۔سابق کمشنرراولپنڈی  لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق بیان کا معاملہ تحریک انصاف پر ڈال دیا،، اپنے بیان میں کہا وہ تحریک انصاف کے ایک عہدیدار سے رابطے میں تھے، تحریک انصاف کے بہکانے پر انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ قرار دیا اور سیاسی جماعت کے عہدیدارکے کہنے پر چیف جسٹس کا نام لیا، چیف جسٹس کے خلاف بیان عوام میں بداعتمادی پھیلانے کے لیے دیا۔سابق کمشنر نے بتایا کہ تحریک انصاف کے جاری احتجاج کے دن پریس کانفرنس تیار کی گئی، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کے آئینی اداروں پر سوال اٹھانا تھا، سابق کمشنر نے انکشاف کیا کہ انہیں تحریک انصاف کے عہدیدار نے بتایا کہ ایسا کرنے کے لیے مرکزی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے۔سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے بیان میں بتایا کہ انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن ڈیوٹی سر انجام دینے والے کسی آر او کو کسی کی حمایت یا انتخابی عمل میں مداخلت کا حکم نہیں دیا،وہ اپنی تمام ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور  حکام کے آگے سرنڈر کرتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ بتیس سال سرکاری خدمات انجام دیں، تیرہ مارچ کو ریٹائر ہونا تھا،سابق کمشنر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے معافی بھی مانگ لی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.