vosa.tv
Voice of South Asia!

نئے ڈاکڑز کی بھرتیوں پر جنوبی کوریا میں احتجاج

0

 جنوبی کوریا میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کے خلاف پرانے ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے استعفے دے دیے۔جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کرنے کے بجائے پہلے سے موجود ڈاکٹرز حضرات کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے اور ڈاکٹرز کو بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز کے احتجاج پر حکومت اور ڈاکٹرز آمنے سامنے آگئے ، میڈیا کے مطابق حکومتی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً 6 ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ حکومت نے بھی الٹی میٹم دیتے ہوئے ڈاکٹرز کو وارننگ جاری کردی ہے۔جنوبی کوریا کی حکومت نے الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ڈاکٹرز نے حکومت کا حکم نہ مانا اور احتجاج ختم کرکے ملازمت پر واپس نہ آئے تو پھر ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جنوبی کوریا میں ہر ایک ہزار مریضوں کیلئے صرف 2 ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔ 90 فیصد ہسپتال پرائیوٹ ہیں جن میں علاج مہنگا ہے۔ جنوبی کوریا میں مریضوں کے مقابلے ڈاکٹرز کی تعداد انتہائی کم ہے تاہم پھر بھی ڈاکٹرز نئی بھرتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.