vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں کثیر الملکی فضائی مشقیں اختتام پذیر

0

سعودی عرب میں کثیر الملکی فضائی مشقیں رماح النصر اختتام پذیر ہوگئیں فضائی مشقوں میں سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی ممالک سمیت پاکستان،امریکہ،انگلینڈ اور دیگر ممالک کی فضائیہ نے شرکت کی۔سعودی عرب کے مشرقی سیکٹر میں دو ہفتے جاری رہنے والی کثیر الملکی فضائی فوجی مشقوں میں سعودی عرب،پاکستان،امریکہ،انگلینڈ سمیت دس ممالک کی ائیر فورس نے شرکت کی مشقوں کا مقصد وار زون میں پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے سمیت تجربات کا تبادلہ تھا اختتامی تقریب میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو اعزازات سے نوازا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.