سعودی عرب میں فیوچر آف میڈیا ایکسپو کا آغاز
سعودی عرب میں فیوچر آف میڈیا ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں دو سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں میڈیا پروڈکشن،براڈکاسٹنگ،میڈیا ڈسٹری بیوشن اور پوسٹ پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں Fomex فیوچر آف میڈیا ایکسپو کا افتتاح سعودی وزیر کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کیا جبکہ دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں اس موقعہ پر عبداللہ السواحہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کمیونیکشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ایسی نمائش سے پوری دنیا میں میڈیا کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت ممکن ہوسکتی ہے ایکسپو میں 2 سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں میڈیا پروڈکشن،براڈکاسٹنگ،میڈیا ڈسٹری بیوشن اور پوسٹ پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ایکسپو میں سعودی نشریاتی اداروں کی جانب سے بھی سٹال نمایاں ہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صحافیوں نے بھی ایکسپو کے انعقاد سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایسی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے جہاں بین الاقوامی طور پر میڈیا کے مستقبل کے حوالے سے شرکاء کے درمیان تبادلہ خیال ہوتا ہے وہیں تجربات اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے