vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں ڈاکٹر طاہر القادری کی73ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کاانعقاد

0

سعودی عرب میں پاکستانی اوورسیز کمیونٹی نےعلامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تہتر  ویں سالگرہ منائی ۔سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے دنیا بھر میں ڈاکٹر طاہر القادری سے محبت کرنے والے عقیدت مندوں کو شیخ الاسلام کی 73ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک میں منہاج القرآن کی پرامن قانونی کاوشوں کے سبب تکریم قرآن کے قانون کا بل منظور ہوا جو کہ عالمی امن کیلئے بہت بڑی پیش رفت ہے۔انھوں نے کہا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری محسن ملت اور عالمی سفیر امن ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ظہیر احمد  نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو آئین پاکستان کا شعور دیا بلاشبہ ڈاکٹر طاہر القادری عالم اسلام کی علمی و فکری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کے روشن مستقبل کی نوید سحر ہے ۔تقریب سے انجینئر شمس الرحمن، انجینئر احمد شہزاد ؛ انجینئر راجہ ظہیر ؛ ملک انصر حمید ، انجینئر رفیق احمد ، علامہ آصف حبیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور  ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.