فلم اوپن ہائیمر نے 7 ایوارڈز جیت لیے
فلم اوپن ہائیمر نے بافٹا ایوارڈز 2024 کا میلہ لوٹ لیا۔لندن میں بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ’اوپن ہائیمر‘ نے بہترین فلم سمیت 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔رواں برس 77 ویں بافٹا ایوارڈ شو نے لوگوں کو واقعی حیران کر دیا ہے، کیوں کہ اوپن ہائیمر اور ’پوور تھنگز‘ جیسی بھاری بھرکم فلموں نے تمام سر فہرست شعبوں میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔ تقریب میں شہزادہ ولیم بھی شریک تھے اور شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات جلوہ گر ہوئیں، نت نئے ڈزائنز کے ملبوسات نے ریڈ کارپٹ پر رونق لگائی۔کرسٹوفر نولان کی اوپن ہائمر نے 13 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ رنگارنگ رات پر اپنا غلبہ قائم کیا اور اس فلم نے بہترین فلم، بہترینفلم اوپن ہائیمر کے اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے بھی بہترین معاون اداکار کے زمرے میں کامیابی حاصل کی، بہترین اوریجنل موسیقی کا ایوارڈ بھی اوپن ہائیمر کے نام رہا، بہترین سینماٹوگرافی ایوارڈ، اور بہترین ایڈٹنگ ایوارڈ بھی اسی فلم کے نام رہا۔