کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا منی پور سے ممبئی تک بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالی جا رہی ہے پریانکا گاندھی طبیعت خرابی کے باعث یاترا میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔طبعیت خراب ہونے کے سبب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت بہتر ہوتے ہی وہ اس یاترا کا حصہ بنیں گی۔پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پرلکھا کہ میں بڑی امید سے اترپردیش میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے پہنچنے کا انتظار کر رہی تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ طبیعت تھوڑی بہتر ہوتے ہی میں یاترا میں شامل ہوں گی۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا 21-16 فروری تک مشرقی اترپردیش کے کچھ اضلاع اور پھر رائے بریلی اور امیٹھی میں نکالی جائے گی۔ 22 اور 23 فروری کو یاترا کے لئے بریک کا دن ہے۔ پھر یاترا 24 اور 25 فروری کو مغربی اترپردیش میں یاترا پھر سے شروع کی جائے گی۔