vosa.tv
Voice of South Asia!

انتخابات سے قبل کانگریس کے اکاوئنٹ منجمند

0

کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے کہا  ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے  کانگریس پارٹی کے تمام  اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جمہوریت کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سبھی اکاؤنٹ سیزکردیئے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جمہوریت کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ ایک دوہفتے میں الیکشن کا اعلان ہونا ہے۔ ایسے میں ایسا کرنا تانا شاہی ہے۔ کانگریس کے خازن اجے ماکن نے بتایا کہ انکم ٹیکس نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اوریوتھ کانگریس کے بینک اکاؤنٹ کو فریج کردیا ہے۔ یہ کارروائی 19-2018 کے لئے آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے میں 45 دنوں کی تاخیرکے سبب ہوئی ہے۔اجے ماکن نے   کہا کہ ہمارا پیسہ عوامی چندے کا ہے، یوتھ کانگریس کا پیسہ ممبرشپ کا پیسہ ہے۔ مرکزی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا اس ملک میں ایک پارٹی سسٹم رہے گا۔ اجے ماکن نے کہا  کہ ہم نے اپیلیٹ میں عرضی دی تھی۔ اس لئے ہم میڈیا کے سامنے نہیں آئے۔ اب وہاں سماعت شروع ہوئی تو ہم سامنے آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.