روسی جیل میں اپوزیشن لیڈر کی ہلاکت کا ذمہ دار پوٹن ہے۔یوکرائنی حکام
روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی جیل میں انتقال کرگئے۔جس کے بعد مغربی ممالک نے صدر پوٹن پعر شدید تنقید کی ہے اور ناوالنی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ پوٹن کسی بھرسے کی لائق نہیں ہیں۔مغربی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی پوٹن کے خلاف آواز آواز بلند کرنے میں پیش پیش ہوتے تھے انہوں نے صدر پوٹن کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے پوٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد روس کی سیکورٹی فورسز نے انہیں مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔مغربی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو سزا کے لیے سخت ترین جیل میں منتقل کیا تھا اور وہ ایک سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید تھے کچھ دنوں سے اسیری کے دوران بیمار تھے جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔اپوزیشن لیڈر کی ہلاکت کے بعد ان کے چاہنے والوں نے روس میں احتجاج کیا تو روسی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے ساتھیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں قتل کیا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی جیل میں ہلاکت کے بعد امریکہ برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک نے ناوالنی کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا اور ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مزید براں یوکرائن حکام نے بھی شدید غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ جیل میں اپوزیشن لیڈر کی ہلاکت کا ذمہ دار پوٹن ہے اور پوٹن کسی بھروسے کی لائق نہیں ہیں