لانگ آئی لینڈ ایئرپورٹ پر طیارہ گرنے سے 2 افرادجاں بحق
نیویارک (ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ کے ہوائی اڈے پر چھوٹا طیارہ گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔سوفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق طیارے کو حادثہ رونکونکوما کے میک آرتھر ہوائی اڈے پر پیش آیا۔سفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جاسوس لیفٹیننٹ کیون بیئر کے مطابق ہوائی اڈے کے ایک ملازم نے طیارے کو رن وے پر واپس آنے اور کریش ہونے سے پہلے جنوب مغربی سمت میں اڑتے ہوئے دیکھا تھا۔اس دوران طیارہ رن وے پر آیا اس کے بعد دوبارہ تیزی سے پرواز بھری تو حادثہ پیش آگیا ۔حادثے میں2افراد موقع پر ہی چل بسے۔بیئرر نے کہا کہ متاثرین کی شناخت جاری ہے اور طیارے کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔بیئرر نے کہاہم اس بارے میں قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ رن وے پر کیوں واپس آئے۔ بیئرر نے کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن جائے وقوعہ پر ہے، اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ بھی جواب دے گا۔