vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ سپورٹس ویک کے اختتام پر رنگارنگ تقریب

0

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن میں سالانہ سپورٹس ویک کے اختتام پر رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور انعامات حاصل کیے۔سعودی دارالحکومت ریاض کے پاکستان انٹرنیشنل سکول کے سالانہ سپورٹس کی رنگارنگ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ مہمان خصوصی تھے اسکے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے سی ڈبلیو سی نجم نواز ثاقب سمیت سکول مینجمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عاطف اکرم،سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور قائمقام پرنسپل محمد نعیم اختر نے شرکت کی اسکے ساتھ ساتھ طلباء کے والدین کی بڑی تعداد بھی تقریب کا حصہ تھی اس موقعہ پر طلباء نے جہاں قومی نغموں پر خوبصورتی انداز میں ٹیبلوز پیش کیے وہیں علاقائی رنگوں کو بھی منفرد انداز میں پیش کیا اسکے علاوہ پی ٹی شو کے ذریعے نوجوان طلباء نے سماں باندھ دیا جبکہ ٹائیکونڈو کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا مہمان خصوصی ویلفیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے کہا کہ طلباء میں نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں انسانی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہے اور صحتمند کھیل نظم و ضبط ہار جیت کا حوصلہ اور برداشت سیکھاتے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم ہزاروں طلباء پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جنھوں نے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.