پاکستان:پولیس مقابلہ3عسکریت پسند مارے گئے،پولیس افسر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اہل علاقہ نے گھیر لیا، شیرانی قبیلے کے جوان گھات لگا کر پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پہنچ گئے بہادر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے علاقہ ایس ایچ او دین محمد نے جام شہادت نوش کر لیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اہل علاقہ نے گھیر لیا، دہشت گردوں نے دراز زندہ نامی علاقے میں گشت کرنے والی پولیس پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا حملے میں ایس ایچ او دین محمد جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ساتھ ہی شیرانی قبیلے کے غیور نوجوان بھی دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پہنچ گئے.بہادر جوانوں اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے گا ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا نام خالق اور حیات اللہ معلوم ہوا ہے تیسرے دہشتگرد کی شناخت کی جارہی ہے