vosa.tv
Voice of South Asia!

سوتے بھالو کی تصویر آف دی ایئرایوارڈ جیت گئی

0

برطانیہ کے فوٹوگرافر نیما سرکھانی نے ناروے کے خطے’سویلبرڈ‘ میں کھینچی تھی۔ تصویر جس کا عنوان ’آئس بیڈ‘ رکھا گیا ہےبین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نیما سرکھانی نے ناروے کے اس علاقے میں برفانی بھالو کی تلاش میں تین دن گزارے تھے لیکن  بدقسمتی سے وہ دھند کی وجہ سے وہاں کوئی بھالو نہیں دیکھ سکے لیکن پھر جیسے ہی ان کا جہاز سمندری برف کے پاس پہنچا تو اُنہوں نے دو برفانی بھالو دیکھے۔ اس حوالے سے نیما سرکھانی نے کہا کہ مجھے پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے جس کے لیے 95 ممالک سے تقریباً 50,000 لوگ امیدوار تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میری اس تصویر کو میوزیم کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر ایگزیبیشن میں 30 جون تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ نیما سرکھانی نے اپنی تصویر کے بارے میں کہا کہ اگرچہ موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں مگر مجھے توقع ہے کہ اس تصویر سے لوگوں میں امید بڑھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے پاس مسائل کو حل کرنے کے لیے وقت موجود ہے۔ برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے زیر تحت ہونے والے ایوارڈز کے منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا حصّہ بننے والی تصاویر کے لیے 75 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے۔ نیما سرکھانی کی یہ دل کو چھونے والی تصویر ہمیں اپنے سیارے زمین کی خوبصورتی اور نزاکت سے محظوظ کرتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.