چودھری عبدالعزیز کو نیوجرسی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری اور صلاح الدین چودھری کے والد چوہدری عبد العزیز کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔چودھری کے والد چوہدری عبد العزیز مختص علالت کے باعث ستاسی برس کی عمر میں گزشتہ دنوں رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی ۔تجہیز و تکفین کے انتظا مات الریان مسلم فیونرل سروسز نے انجام دیے ۔ نمازِ جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم چودھری عبدالعزیز کا جسدِ خاکی نیوجرسی قبرستان لے جایا گیا جہاں انھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے علاؤ الدین چودھری المعرو ف مٹھو بھائی سے ان کے والد کے انتقال پر دلی رنج و غم کے ساتھ افسوس کا اظہار کیااور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔مرحوم چودھری عبد العزیز نے لواحقین و پسماندگان میں ایک بیوہ، دو
بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
https://vosa.tv/20240208/8059/:اس حوالے سے مزید پڑھیں