vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈان 3‘ کی شوٹنگ کب شروع ہوگی

0

معروف بھارتی اداکار و فلمساز فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ کی پری پروڈکشن اور شوٹنگ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔فرحان اختر کی کامیاب ڈان فرنچائز ان دنوں نہ صرف تیسری قسط بلکہ اپنی کاسٹنگ کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔فرنچائز کی پہلی اور دوسری قسط میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن تیسری قسط میں نامور اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوں گے۔اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فی الحال فلم کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور یہ بات سو فیصد سچ ہے کہ اس کی پری پروڈکشن آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔ڈان 3‘ کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا۔ جس طرح پہلی دو اقساط میں لوگوں کو سرپرائز ملتے رہے اس میں بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔دوسری جانب، فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ شوٹنگ سے قبل ہیروئن کا اعلان متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.