vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں بچوں کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے: یونیسیف

0

ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسیف کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز غزہ میں بچوں کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کے افراد کو نہیں چھوڑ سکتے۔ عالمی برادری جنگ زدہ غزہ کے بچوں کو مایوس نہ ہونے دے۔ غزہ پر اسرائیل کی بے رحمانہ بمباری میں مزید 128 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے تجاویز کرگئی ہے جن میں 11 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.