بھارت:تمباکو نہ دینے پر ملزم نے بھتجے کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا
انڈین پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شڈول ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے5 سالہ بھتیجے کو کلہاڑی کی مدد سے قتل کردیا اور بھابھی کو زخمی کردیا۔ملزم نے بھابھی سے تمباکو مانگا تھا تو بھابھی نے انکار کردیا اور کہا کہ اس کے پاس تمباکو نہیں ہے۔پولیس کے مطابق بیوہاری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث ملزم30سالہ رملا کول (30) کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اسٹیشن کے انچارج موہن پڈوار نے بتایا کہ کول نے اپنے بڑے بھائی کی بیوی35سالہ سکھی بائی تمباکو طلب کیا تھا تو خاتون نے انکار کردیا۔جس کے بعد ملزم ناراض ہو کر چلا گیا اور ہفتہ کی رات 11 بجے کے قریب خاتون کے گھر میں گھس گیا، خاتون اور اس کے بیٹے پر اس وقت کلہاڑی سے حملہ کیا جب وہ سو رہے تھے۔