بسمہ اللہ فاؤنڈیشن سفید پوش گھرانوں کی مدد کے لیے سرگرم
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی شخصیت عثمان عباس اور ان کی تنظیم بسمہ اللہ فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی امداد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔امریکا میں مقیم پاکستانی کہیں بھی رہیں وہ اپنے ہم وطنوں کے لیے دردِ دل ضرور رکھتے ہیں۔ ایسے ہی انسان دوستوں میں معروف سماجی شخصیت عثما ن عباس بھی ہیں جنھوں نے ضرورت مند بہن بھائیوں کی مدد کے لیے بسمہ اللہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور اب یہ تنظیم مختلف فلاحی سرگرمیوں کی بدولت خدمتِ خلق کی مثال قائم کرتی جارہی ہے ۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل اس سال بھی یہ تنظیم ضرورت منداور سفید پوش گھرانوں میں راشن کی تقسیم اورافطار دسترخوان لگانے کے لیے پر عزم ہے ۔ بسمہ اللہ فاؤنڈیشن کے سربراہ عثمان عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس نہ صرف رمضا ن المبارک بلکہ سال بھر ہزاروں سفیدپوش خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اور یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سال بھی ہمارا گھر یتیم خانے میں روزانہ افطار دسترخوان سجے گا اور ضرورت مند فیملیز میں راشن کی تقسیم بھی کی جائے گی ، اس کار ِ خیر میں جو مخیر حضرات شامل ہونا چاہیے وہ رابطہ کرسکتے ہیں۔