vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت:لڑکی کے ساتھ زیادتی کیس میں رکشہ ڈرائیوڑ کو10سال قید کی سزا

0

20ہزار روپے قرض نہ چکانے پر دوست کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

بھارت:انڈیا کی خصوصی عدالت نے ایک شخص کو 8 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں رکشہ ڈرائیور کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کاشیمیرا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور راجش سنگھ امبیکاسنگ یادو کو بھی 5،000 روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔استغاثہ کے مطابق 18 نومبر، 2018 کو مجرم یادو جو متاثرہ لڑکی کے والد کا دوست تھا، اسے اپنے گھر لے گیا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مجرم کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اس کی والدہ سمیت نو گواہوں کی معائنہ کی گئی۔ جج نے دفاع کے دعوے کو مسترد کردیا کہ جھوٹی شکایت درج کی گئی تھی کیونکہ متاثرہ کے والد کو ملزم کو 20,000 روپے کا قرض ادا کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.