میئر نیویارک کی عوامی تحفظ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی افواہوں کی تردید
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے سٹی کونسل کے بل ہاؤ مینی اسٹاپس میں ترمیم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ ویٹو سے پہلے ہی بل کو درست کرلیا جائے گا۔ بل پر عملدرآمد ہونے میں چند ماہ باقی ہیں اور ان مہینوں میں اگر بل کو نافذ کرنا واقعی مقصود ہوا تو ہمیں اس کا مسودہ تیار کرنا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ ہمیں کونسل ارکان کو ترمیم کی ترغیب دینے کے عمل میں شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مختلف سوالات کا جوابات دیتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس پر پبلک ایڈووکیٹ جمانے ولیمز سے بات کی ہے اور میرے خیال میں بل پر مزید غور وفکر کرنے اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاروں کے ساتھ بات چیت ہی نتائج حاصل کرنے کا ایک راستہ ہے۔ میں عوامی تحفظ کے راستے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔