نیویارک، شہری حکومت کا ملازم گرفتار، پولیس افسر پر حملے میں ملوث پانچ ملزمان بھی دھر لئے گئے
نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر 120 کی حدود سے فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک کے آف ڈیوٹی ملازم 27 سالہ کلیمنٹ میکسویل کو کارِ سرکار میں مداخلت، گاڑی کے ناجائز استعمال اور دیگر الزامات کےتحت گرفتار کرلیا۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 27 جنوری کو مڈ ٹاؤن ساؤتھ پریسنکٹ کی حدود میں پیش آئے پولیس افسر پر حملے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے واقعے میں مطلوب پانچ ملزمان 24 سالہ ریورون یورمین،22 سالہ بوڈا جھون، 19 سالہ گومز از کوئل۔21 سالہ جواریز ولسن،19 سالہ سرویتا اروچاکو گرفتار کرلیا۔
نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر 33،44،47،75،103اور 109 کی حدود میں ہونے والے حملوں میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کردیں۔ ملزمان 23 جنوری کو 159 اسٹریٹ کے قریب پولیس افسر کو گاڑی کی ٹکر ،13 جنوری کو 1363 ویبسٹر ایونیو میں ایک نامعلوم شخص کو گولی مار کر،17 دسمبر 2023ء کو 4401 وائٹ پلینز روڈ کے قریب نامعلوم شخص پر چاقو سے حملہ،294 کریسنٹ اسٹریٹ کے سامنے فائرنگ،21 جنوری کو فولر ایونیو کے قریب نوجوان لڑکے پر چاقو کا حملہ، آرچر ایونیو سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ ملزمان تھانہ نمبر 13، 32،44،79، 108کی حدود میں 4،11،25،26،27اور 30 جنوری کو ہونے والی چوری اور ڈکیتی اور فائرنگ کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
نیویارک سٹی پولیس نے 20 اور 29 جنوری کو تھانہ نمبر 66 اور 70 کی حدود میں پیش آئے جنسی ہراسانی کے واقعے میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں پولیس کی تلاش میں مدد کریں۔