vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض، سعودیہ عرب کا ونڈر لینڈ پارک لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز

0

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جاری ریاض سیزن میں بلیوارڈ سٹی اور بلیوارڈ ورلڈ کے علاوہ کئی تفریحی زون بنائے گئے ہیں جن میں ونڈر لینڈ پارک لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے جہاں بچوں اور بڑوں کے لئے تفریحی کے بے شمار مواقعے مہیا کیے گئے ہیں آسمان کو چھوتے جھولے اور مصنوعی جنگل کا ماحول لوگوں کے دلوں کو مو لیتا ہے اور ونڈر لینڈ میں روزانہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی افراد شرکت کرتے ہیں اور یہاں کے دلفریب اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بارہ ملین سے زائد افراد ریاض سیزن میں شرکت کر چکے ہیں ریاض سیزن 29 اپریل تک جاری رہے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.