vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کا بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

0

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ ایران اپنی سرزمین، اپنے مفادات یا اپنی سرحدوں سے باہر سے شہریوں کے خلاف ہونے والے کسی بھی حملے کا فوری جواب دے گا۔ایرانی مندوب کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اردن حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ وہ جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔حملے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابھی ہم اس حملے کے حوالے سے حقائق اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایران کے حمایت یافتہ شدت پسند گروپوں نے کیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں 3 فوجیوں کی اموات پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.