vosa.tv
Voice of South Asia!

میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق

0

میکسیکو کے شمالی ریاست سینالوا میں مسافر بس اور ٹرک میں خطرناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس میں کل 37 افراد سوار تھے۔حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہ ہوسکا جب کہ  پولیس نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.