vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: الخبر میں پاکستان انٹرنیشنل سکول سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

0

پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری شفیق احمد تھے جبکہ بوائز اور گرلز ونگز کے پرنسپلز اور اساتذہ سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر بچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلوز پیش کیے اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی مشہور زمانہ نظم شکوہ اور جواب شکوہ پر پرفارم کیا جبکہ طلباء نے ملی نغمے بھی پیش کیے اس موقعہ پر پاکستان انٹرنیشنل سکول کے بوائز ونگ کے پرنسپل پروفیسر اجمل جمیل اور گرلز ونگ کی پرنسپل مسز آسیہ نعیم نے بتایا کہ اس سال امتحانات میں طلبا کامیابی کا تناسب 93 فیصد سے زائد رہا مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری شفیق احمد کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانی طالب علم پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جو تعلیمی میدان میں بہتر انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں اور یہی بچے مستقبل میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے آخر میں سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.