بنگلہ دیش ریل کی پٹری ٹوٹنے سے ٹرینیں تاخیر کا شکار
پکشی ریلوے ڈویژن کے مینیجر شاہ صوفی نور محمد نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا۔مقامی لوگوں کے مطابق ریلوے لائن کے سطحی حصے میں شگاف پڑ نے اور سکڑاؤ کی وجہ سے خرابی ہوئی ،انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کا سکڑاؤ اس وقت ہوتا ہے جب موسم کی حالت انتہائی ٹھنڈاور شدید گرمی کے درمیان تیزی سے بدلتی جاتی ہے۔ڈھاکہ سے راجشاہی جانے والی دھومکیتو ایکسپریس اور کھلنا سے کوپوتاکشا ایکسپریس کو نندنگچھی اسٹیشن پر انتظار میں رکھا گیا تھا۔تینوں ٹرینیں تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔