بوبی دیول ایک بار پھر خطرناک ولن بننے کیلیے تیار
بوبی دیول آئندہ ایکشن ڈرامہ فلم ’کنگوا‘ میں نظر آنے والے ہیں اور فلمسازوں نے ان کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ان کی پہلی جھلک دکھا دی۔اسٹوڈیو گرین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم ’کنگوا‘ سے بوبی دیول کی پہلی جھلک جاری کی گئی جس میں وہ انتہائی خطرناک ولن نظر آ رہے ہیں۔ٹوٹ میں بوبی دیول کو ان کی 55ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ’بے رحم‘، ’طاقتور‘ اور ’ناقابل فراموش‘ کا لقب دیا گیا۔ شیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں نامور اداکار سوریہ بھی جلوہ گر ہوں گے’کنگوا‘ کی ریلیز رواں سال طے ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بوبی دیول کی جھلک دیکھ کر ان کے مداحوں کا تجسس بڑھ گیا۔اس سے قبل بوبی دیول رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ میں انیل کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم میں انہوں نے ولن کا کردار نبھایا تھا جسے کافی پسند کیا گیا۔