عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر ریلیز
مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ عمران عباس کا کردار پاکستانی پنجابی کا ہوتا ہے جو کہ بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔ٹریلر میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔ٹریلر میں عمران عباس کو جہاں پاکستانی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے تمام دوست بھارتی پنجاب کے دکھائے گئے ہیں۔فلم میں واہگہ بارڈر سمیت پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے مناظر دکھائے جانے کے علاوہ برطانیہ میں دونوں ممالک کے افراد کو ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان یا گیا۔فلم کی ہدایات تھپڑ نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی بھی لکھی ہے، عمران عباس کے علاوہ فلم کی تقریبا تمام کاسٹ بھارتی ہے