ایپل گھڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد
امریکی عدالت یو ایس ٹی ٹی سی نے ایپل کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ مزید گھڑیاں فروخت نہ کرے۔دراصل طبی آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایپل پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ ایپل واچ سیریز 9 اور الٹرا 2 گھڑیاں پابندی کی زد میں آئی ہیں۔کمپنی نے ریٹیل اسٹورز سے گھڑیوں کو ہٹا دیا تھا لیکن ریٹیلرز پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی جن کے پاس پہلے سے گھڑیاں موجود ہیں۔عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایپل نے کہا کہ ہم یو ایس آئی ٹی ٹی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں صارفین کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ ایپل واچ تک رسائی مل سکے۔