نیپالی دارلحکومت کھٹمنڈو میں سڑک حادثات کی رپو رٹ جاری
نیشنل فیڈریشن آف نیپال ٹرانسپورٹ انٹرپرینیورز کے سینئر نائب صدر پونیا پرساد نے کہا ہے کہ کھٹمنڈو وادی میں دو پہیوںوالی گاڑیاں زیادہ حادثات کا شکار ہوئی ہیں۔ ان حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کی ہے۔ موٹرسائیکلوں اور اسکوٹرز کی تیز رفتاری اور پیدل چلنے والوں کے سڑک پار کرنے کی وجہ سے کھٹمنڈو میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں تا ہم ٹریفک پولیس ملک بھر میں گاڑیوں کے حادثات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے مختلف بیداری پروگرام چلا رہی ہے۔