vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکا، مقامی گیس کی پیداوار کو تیز کرنے کیلئے بھولا میں مزید 9 کنویں کھود نے کی تیاری

0

بنگلہ  د یش  کے بجلی، توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر مملکت نصر الحامد نے بھولا میں شہباز پور گیس فیلڈ کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک جنوبی ضلع بھولا میں 9 کنویں کھودے جا چکے ہیں اور مزید 9 کنوؤں کی منصوبہ بندی  کی تیاری کی جارہی ہے جس کے بعد گیس کے کنوؤں کی کل تعداد 18 ہو جائے گی۔حکومت گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی گیس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔وزیر مملکت نے برہان الدین جزیرے پر 220MW اور 225MW کے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹس کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرو بنگلہ کے حکام کو پورے بھولا سمیت ملحقہ علاقوں میں سروے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھولا میں گیس فیلڈز کو پٹواکھلی اور دیگر علاقوں کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی کے لیے ایک اور پروسیس پلانٹ کی ضرورت ہے۔ اس میں تقریباً تین  کا عر صہ درکا رہو گا گے بھولا  میں گیس صنعتوں کے ساتھ گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.